ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا جو صحافی کا جعلی لبادہ اوڑھ کر شراب فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
فیصل آباد میں جعلی کال سینٹر پر چھاپہ 48 چینی شہریوں سمیت 149 افراد گرفتار سرمایہ کاری فراڈ اور ہنی ٹریپ اسکینڈل بے نقاب
پولیس کے مطابق علی اکبر شاہ، ابراہیم حیدری کے قریب سے گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت رفیق عرف ریحان ولد فرید کے نام سے ہوئی ہے، جو آئی آر کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چار شراب کی بوتلیں، فروختگی سے حاصل شدہ رقم اور جعلی صحافتی کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 365/2025 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جب کہ اس کے ماضی کے جرائم اور دیگر ریکارڈ کی جانچ بھی جاری ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ قانون کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔
