نئے قلندرز کی تلاش، سندھ میں کرکٹ ٹرائلز کا آغاز — نوجوانوں کے لیے قومی سطح پر نیا موقع

کراچی: وزیراعظم یوتھ پروگرام، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے سندھ میں کرکٹ ٹرائلز کا شاندار آغاز جامعہ این ای ڈی کراچی میں ہوگیا، جس کا مقصد سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے لانا اور قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، اسٹریٹ و وہیکل کرائم کے خلاف ٹیکنیکل کارروائیوں کی ہدایت

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ ٹرائلز سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم ہیں اور یہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کو عزم، محنت اور کامیابی کے سفر پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "اب نئے قلندرز کرکٹ کے میدان میں دھمال ڈالیں گے”۔

جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ یونیورسٹی کی بائیو مکینکس لیب اور عالمی معیار کی سہولتیں کھلاڑیوں کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی ہمیشہ سے طالب علم کھلاڑیوں کی مدد میں پیش پیش رہی ہے۔

لاہور قلندرز کے نمائندے عاطف رانا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کا جذبہ شاندار تھا اور سندھ میں بھی اسی ولولے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلنٹ سے مالا مال ہے اور یہ ٹرائلز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن نے بتایا کہ یہ ٹرائلز صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ٹرائلز سندھ بھر کے نوجوانوں کو قومی سطح پر آگے آنے کا ایک نایاب موقع فراہم کریں گے”۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے فوکل پرسن فہد شفیق اور سینیئر سیاستدان نہال ہاشمی بھی موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام جامعہ کی ترجمان فروا حسن کی نگرانی میں کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “نئے قلندرز کی تلاش، سندھ میں کرکٹ ٹرائلز کا آغاز — نوجوانوں کے لیے قومی سطح پر نیا موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!