انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 240.915 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پاک ترک دفاعی تعاون میں وسعت ایویونکس ڈرون ٹیکنالوجی اور مشترکہ مشقوں پر اتفاق
ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 4 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں جن میں مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں اور ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
لاہور گلبرگ کے ایک کوریئر آفس پر چھاپے کے دوران پرتگال بھیجے جانے والے پارسل سے 365 گرام آئس برآمد ہوئی جو ٹینس بالز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
داتا دربار، لاہور کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 کلوگرام آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد کی گئی، جبکہ 2 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
وزیرآباد روڈ، سمبڑیال کے قریب ایک شخص کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
گوادر کے علاقے میر جٹ میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 234.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جو ایک غیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی تھی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 1 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریوں اور نیٹ ورک کی شناخت کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔

