کراچی کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار لاش برآمد، پولیس تحقیقات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس حقانی کے خلاف خواتین پر مظالم کے الزام میں عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ جاری

ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق لاش ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ کے بیڈ روم کے فرش پر پائی گئی۔ حمیرا اصغر سال 2023 سے مذکورہ فلیٹ میں کرائے پر مقیم تھیں، تاہم انہوں نے سال 2024 سے کرایہ دینا بند کر دیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر آج عدالتی بیلف فلیٹ خالی کرانے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔

جب فلیٹ کے دروازے کھولنے کی کوشش کی گئی تو دونوں داخلی دروازے اندر سے بند پائے گئے۔ فلیٹ میں داخل ہونے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا، جس کے بعد پولیس نے اندر داخل ہو کر لاش کو برآمد کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بیڈ روم میں اداکارہ کی لاش فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم کو طلب کیا گیا، جنہوں نے شواہد اکٹھے کیے اور موقع معائنہ رپورٹ تیار کی۔ بعد ازاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فلیٹ سے اداکارہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال اداکارہ کی فیملی کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔

پولیس واقعے کو مشتبہ قرار دے کر تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 08 at 10.44.32 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!