ضلع وسطی میں غیر قانونی پارکنگ اور بس اسٹینڈز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محترمہ نیہا شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ٹریفک پولیس، کے ایم سی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ضلعی انتظامیہ، واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

آرٹس کونسل کراچی میں برہان مظفر وانی کی نویں برسی پر سیمینار، آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت

اجلاس میں ضلع وسطی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، غیر قانونی پارکنگ اور غیر مجاز بس و رکشہ اسٹینڈز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نیہا شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں تمام غیر قانونی پارکنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، اور اس میں ملوث ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے ہر قسم کی تجاوزات کے فوری خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشن کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی بس و رکشہ اسٹینڈز کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محترمہ نیہا شاہ نے کہا کہ ضلعی سطح پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے اور تمام اداروں کو باہمی رابطے سے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!