کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ زون پولیس نے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یوسف گوٹھ ٹرمنل پر بڑی کارروائی: کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد، کسٹمز و رینجرز کا مشترکہ آپریشن کامیاب
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، پولیس نے گلشن ضیاء سیکٹر 11/12 میں کارروائی کرتے ہوئے نوید علی ولد معشوق کو حراست میں لیا، جو مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، متعدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔