کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے حساس ادارے سے موصولہ خفیہ اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی کی سربراہی میں سچل رینجرز 91 ونگ کی معاونت سے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی: انڈین گٹکا کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی ڈیلر گرفتار
یہ مشترکہ آپریشن ٹرمنل میں قائم مختلف گوداموں پر کیا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں، جنہیں قبضے میں لے کر ضبط کر لیا گیا۔
برآمد شدہ اشیاء میں شامل ہیں:
-
ایرانی اسکمڈ ملک پاؤڈر (خشک دودھ)
-
اجینوموتو (چائنیز سالٹ)
-
غیر ملکی کپڑا
-
ایرانی ٹائلز
-
کراکری
-
آٹو اسپیئر پارٹس
ضبط شدہ سامان کو 21 مزدا ٹرکوں کے ذریعے ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی مزید قانونی کارروائی، تفصیلی جانچ پڑتال اور حتمی تخمینہ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ کارروائی کسٹمز ایکٹ کے تحت درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
