ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے کرائم ڈیٹیکشن میں نمایاں کارکردگی پر افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی جانب سے کرائم ڈیٹیکشن اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سینٹرز کی ترقیاتی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، اعلیٰ کارکردگی پر انعامات کا اعلان

ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ، ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں اور ان کی ٹیموں کو پولیس مقابلوں اور جرائم کی مؤثر تفتیش میں غیر معمولی کارکردگی پر CC-III نقد انعام بھی دیا۔ انعامات کی تقسیم کے دوران افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا گیا۔

تقریب کے دوران جناب ایس ایس پی سینٹرل نے جوانوں سے ملاقات کی، ان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مورال کو بلند رکھنے کی تلقین کی اور شاندار کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف پولیس فورس کا حوصلہ بلند ہوتا ہے بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی بھی ممکن ہوتی ہے۔

ترجمان:
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP)

64 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے کرائم ڈیٹیکشن میں نمایاں کارکردگی پر افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!