آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سینٹرز کی ترقیاتی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، اعلیٰ کارکردگی پر انعامات کا اعلان

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے بھر میں قائم سندھ پولیس کے تربیتی مراکز میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی امور اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی پولیس دفتر کراچی میں منعقد ہوا۔

پاکستانی فلم سازوں کے لیے آسکر 2025 میں شرکت کا موقع، بین الاقوامی فیچر فلم کی نامزدگی کے لیے درخواستیں طلب

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، فنانس، اے آئی جیز ایڈمن و اسٹیٹ مینجمنٹ، پرنسپل رزاق آباد اور سعیدآباد ٹریننگ اسکولز نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ دیگر تربیتی مراکز سکرنڈ، شہدادپور، حیدرآباد، لاڑکانہ اور خیرپور کے پرنسپلز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

تمام مراکز کے پرنسپلز نے اپنے اپنے اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سہولیات اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سینٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کو صاف پانی، معیاری کھانا، بہتر رہائش، صحت کی سہولیات، جم، میڈیکل ڈسپنسری، کچن اور آر او پلانٹس کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ کے مطابق تمام مراکز میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جہاں دیگر سرکاری اداروں کے اہلکار بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے رزاق آباد اور حیدرآباد کے ٹریننگ سینٹرز میں مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے پر پرنسپلز اور عملے کو ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں، رزاق آباد کے ٹریننگ جوانوں کو قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر کیش انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو تمام سینٹرز کے دورے کی ہدایت دی اور ترقیاتی امور کے ازسرنو جائزے، آئندہ مالی سال کے لیے تجاویز اور نئے ہاسٹلز کے قیام کو ترجیح دینے کا عندیہ دیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹریننگ سینٹرز کو قومی اور بعد ازاں بین الاقوامی معیار تک لانا ہے، جہاں نہ صرف تربیت بلکہ غیر نصابی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے اہلکاروں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارا جائے۔

WhatsApp Image 2025 07 08 at 9.00.43 PM 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سینٹرز کی ترقیاتی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، اعلیٰ کارکردگی پر انعامات کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!