امام حسینؓ کی قربانی دین اسلام کی بقاء کا پیغام ہے، جذبۂ حسینیت سے ہی انقلاب آئے گا: شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ حق و صداقت کے علمبردار اور صبر و استقامت کا پیکر تھے۔ کربلا کا معرکہ حق و باطل کے درمیان تھا، جہاں حق کامیاب اور باطل ہمیشہ کے لیے مٹ گیا۔

این آئی سی وی ڈی کا محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان، تمام آڈٹ نکات کا ریکارڈ کے ساتھ جواب دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ دینِ محمدی ﷺ کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینا ہی اصل حسینیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت کراچی میں رابطہ کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ہر دور میں یزیدیت کو ختم کرنے کے لیے امام حسینؓ کے غلاموں نے کلمۂ حق بلند کیا ہے۔ امام عالی مقامؓ کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ظالم و جابر قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ کربلا کے میدان میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے قربانی دے کر رہتی دنیا تک یہ مثال قائم کی کہ ظلم و جبر کے خلاف کلمۂ حق بلند کرنا اہلِ حق کا شیوہ ہے۔

انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بھوک و افلاس، اور مصنوعی بحران نے عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں۔

شاداب رضا کا کہنا تھا کہ کرپشن، دہشت گردی، فرقہ واریت اور معاشی بحرانوں کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے۔ حسینیت کا جذبہ ہی ہمیں معاشرتی و معاشی آزادی، عدل و انصاف اور عوامی خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں ظلم و جبر، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند نہیں کرتیں، ان کا شمار بھی یزیدی لشکر میں ہی ہوتا ہے۔ ہم اسلام کی سربلندی اور ملک کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

59 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!