شاہ میر خان بھٹو نے ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج سنبھال لیا، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

کراچی، 07 جولائی: حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں سینئر افسر شاہ میر خان بھٹو نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 20 کے افسر ہیں اور سندھ کے قابل اور تجربہ کار بیوروکریٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ سندھ کی انسپکشن، انکوائری اور امپلیمنٹیشن ٹیم میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی فلیٹ میں دو نئی RHIB بوٹس شامل، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کارکردگی پر خراجِ تحسین

چارج سنبھالنے کے بعد ایس بی سی اے ہیڈکوارٹر کراچی پہنچنے پر سینئر ڈائریکٹرز نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور سینئر افسران سے رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی پالیسیوں کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور اور شفاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

شاہ میر خان بھٹو نے ہدایت کی کہ خطرناک عمارات کا دوبارہ سروے کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے، جب کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو لیٹرز بھی ارسال کیے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ فیلڈ افسران اور سروے اسٹاف کو یونین کونسل اور ضلعی سطح پر خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کی مؤثر نگرانی کا پابند بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979ء (ترمیم شدہ) کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور انہدامی کارروائیاں مکمل شفافیت سے عمل میں لائی جائیں گی۔ بلڈنگ پلانز کی منظوری اور انفرادی و پبلک سیل پروجیکٹس کے تمام معاملات آرڈیننس کے تحت قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے، کسی قسم کی تاخیر یا چالاکی ناقابل قبول ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل نے زور دیا کہ تمام افسران اور اسٹاف دفاتر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک موجود رہیں اور دفتری نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2025 07 07 at 10.08.59 PM

One thought on “شاہ میر خان بھٹو نے ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج سنبھال لیا، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!