فرئیر پولیس کی کامیاب کارروائی عادی موٹر سائیکل چور گرفتار

تھانہ فرئیر پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حسیب مشہوری ولد غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
سانحہ لیاری متاثرین کا ایس بی سی اے سے متبادل جگہ کا مطالبہ ہم سڑکوں پر کب تک رہیں گے

ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

FIR No. 173/2022 u/s 381-A تھانہ فرئیر

FIR No. 156/2024 u/s 381-A تھانہ صدر

نئی گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ فرئیر میں ایف آئی آر نمبر 201/2025 بجرم 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

One thought on “فرئیر پولیس کی کامیاب کارروائی عادی موٹر سائیکل چور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!