سانحہ لیاری متاثرین کا ایس بی سی اے سے متبادل جگہ کا مطالبہ ہم سڑکوں پر کب تک رہیں گے

لیاری کے علاقے بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے متاثرین امداد اور رہائش کی فراہمی کے لیے متعلقہ پلاٹ پر پہنچ گئے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی ٹیم سے متبادل جگہ فراہم کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔
بن قاسم ٹاؤن میں خفیہ کارروائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

متاثرین نے کہا کہ "ہمیں انصاف دیا جائے، ہمارے پیارے جا چکے، اب ہمیں سڑکوں پر کب تک رہنا ہوگا؟”۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی امداد کا انتظار اب ممکن نہیں، حکومت فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کو رہائش کے لیے متبادل جگہ فراہم کرے تاکہ وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔

احتجاج میں شریک خواتین، بزرگ اور بچے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آئے اور کہا کہ سانحہ کے بعد نہ صرف ان کے پیارے چلے گئے بلکہ چھت بھی چھن گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی وعدوں سے تھک چکے ہیں، اب عمل درکار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لیاری بغدادی میں ایک پانچ منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد سندھ حکومت نے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ لیاری متاثرین کا ایس بی سی اے سے متبادل جگہ کا مطالبہ ہم سڑکوں پر کب تک رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!