اسپیکر کو گھر کے بڑے جیسے اختیارات حاصل ہیں آئین سب کو یکجا کرتا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سول سروس اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سربراہ ہوتے ہیں اور اُن کے اختیارات ایسے ہی ہیں جیسے گھر کے بڑے کے پاس ہوتے ہیں۔
لیاری عمارت سانحہ ڈی جی ایس بی سی اے معطل 588 خطرناک عمارتوں کے خلاف آپریشن کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ممبران نے آئینی حلف اٹھا رکھا ہے کہ وہ آئین کے مطابق فرائض انجام دیں گے، اگر کوئی رکن اس حلف کی خلاف ورزی کرے تو اسپیکر کے پاس اختیار ہے کہ اسے معطل کر سکیں۔

وفاقی وزیر قانون نے پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کی ڈی سیٹ ہونے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اس حوالے سے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیج سکتے ہیں، تاہم انہیں فیصلہ کرتے وقت اپنے سربراہی کردار کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 36 معاشرے کو یکجا کرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، بدقسمتی سے گزشتہ چند برسوں میں معاشرتی نفرت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اس وقت پاکستان کو ان لوگوں کی ضرورت ہے جو محبت بانٹیں، معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور سسٹم کی اصلاح کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں اُس پاکستان کو بھی دیکھنا ہے جہاں بھٹہ مزدور کے بچے گندگی میں کھیلتے ہیں، یہاں سے نکلنے والے افسران ایک مشن کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔”

تقریب سے سینیٹر رمیش کمار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان میں "اقلیتوں” کے بجائے "نان مسلم” کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جبکہ اقلیتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقابلے کے امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا کر 27 سال کی جائے تاکہ محروم طبقات کو بھی موقع ملے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “اسپیکر کو گھر کے بڑے جیسے اختیارات حاصل ہیں آئین سب کو یکجا کرتا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!