بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اہم اقدام شہر کے تمام قبرستان رجسٹرڈ کیے جائیں گے

بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) نے شہر بھر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ان کے انتظام و انصرام کو بہتر اور منظم بنایا جا سکے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کامیاب کارروائیاں اقدامِ قتل بھتے اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے باضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں موجود 200 سے زائد قبرستانوں میں سے صرف 38 ہی بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جو ناکافی ہے۔

انہوں نے قبرستانوں کے تمام انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کروائیں تاکہ شہر میں قبرستانوں کی نگرانی اور شفافیت ممکن بنائی جا سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ قبرستان انتظامیہ کو 14 ہزار 300 روپے سے زائد فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی قبرستان میں اضافی فیس وصول کی گئی تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے بلدیہ عظمیٰ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اہم اقدام شہر کے تمام قبرستان رجسٹرڈ کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!