محرم الحرام میں شاندار سیکیورٹی انتظامات، وزیر داخلہ سندھ کی سندھ پولیس اور رینجرز کو شاباش

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور موثر حکمت عملی پر سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو شاباش پیش کی ہے۔

محرم الحرام کے دوران شاندار سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ کی پولیس اور عوام کو شاباش

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یکم محرم سے یوم عاشورہ تک سندھ پولیس کے تمام یونٹس بشمول ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر شعبہ جات نے جس ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی سے سیکیورٹی امور سرانجام دیے، وہ قابل تحسین ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام میں سندھ پولیس نے عوام کے تحفظ، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے مربوط اقدامات کیے، جس پر نہ صرف عوام نے اطمینان کا اظہار کیا بلکہ مختلف مکاتب فکر سے بھی بھرپور تعاون دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے صوبے بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی۔

ضیاء الحسن لنجار نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور کوآرڈینیشن کے تحت اہم مواقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات جاری رہیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام میں شاندار سیکیورٹی انتظامات، وزیر داخلہ سندھ کی سندھ پولیس اور رینجرز کو شاباش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!