اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لیے وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سویلین، آرمڈ فورسز اور کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں تیز بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، 10 جولائی تک الرٹ جاری
وفاقی بجٹ 26-2025 میں اعلان کردہ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اُن کنٹریکٹ ملازمین پر بھی ہوگا جو موجودہ سروس رولز کے تحت بھرتی کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، وزارت خزانہ نے 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کا بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وہ سرکاری ملازمین جنہیں ماضی میں یہ الاؤنس نہیں دیا گیا تھا، اب انہیں بھی اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس یکم جولائی 2025 سے لاگو ہوں گے۔ یہ اقدام مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
