کراچی: ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی یا مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
لیاری بلڈنگ سانحہ افسوسناک، اجازت دینے والوں کو سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار اور شہداد پور میں بھی تمام نیٹ ورکس کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع میانوالی میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پانچ حساس علاقوں — پپلاں، ڈب بلوچاں، ماڑی، داؤدخیل، چکڑالہ اور تھمے والی — میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام یوم عاشور کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، اور سروس بحالی کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
