جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سیمو مبامبو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا اہم دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کراچی کے لیے ماسٹر پلان کی شدید کمی — گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 سے ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، سعید غنی

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس موقع پر جنرل مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ عسکری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے اور آئندہ بھی مختلف سطحوں پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سلامتی کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل مبامبو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان موجودہ عالمی صورتحال اور جیو پولیٹیکل تناظر میں بھی جامع مشاورت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دورہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی اشتراک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

One thought on “جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!