محرم الحرام 1447ھ: 8، 9، 10 محرم کیلئے ٹریفک پلان جاری، ایم اے جناح روڈ مکمل بند، متبادل راستے مقرر

کراچی (رپورٹ: اسٹاف رپورٹر) 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1447 ہجری بمطابق 4، 5 اور 6 جولائی 2025 کو نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے اہم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا سرپرائز دورہ، قیدیوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ عام شہریوں اور عزاداروں کی سہولت کے لیے مختلف اضلاع سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں:

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے متبادل راستے:

  1. ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، گارڈن کے ذریعے اپنی منزل پر جا سکیں گے۔

  2. لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے لسبیلہ یا بائیں جانب مڑ کر مارٹن روڈ جا سکیں گے۔

  3. حسن اسکوائر سے PP چورنگی جانے والے افراد کشمیر روڈ، شاہراہ قائدین اور نشتر روڈ استعمال کریں

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے متبادل راستے:
4. شاہراہ فیصل سے آنے والے افراد نورانی کباب، سوسائٹی لائٹ سگنل، کشمیر روڈ استعمال کریں۔
5. جمشید روڈ (سینٹرل جیل گیٹ) سے گرومندر کی طرف جانے والے بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار سے جا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے متبادل راستے:
6. گارڈن چڑیا گھر سے آنے والے انکل سریا، گل پلازہ اور کوسٹ گارڈ کے ذریعے راستہ اختیار کریں۔

ہیوی ٹریفک کیلئے خصوصی انتظامات:
تمام ہیوی یا کمرشل گاڑیوں کو جلوس روٹ سے دور رکھا جائے گا۔

  1. سپر ہائی وے، گلبرگ، لیاقت آباد 10، ناظم آباد 2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو، شیرشاہ، ماڑی پور راستہ استعمال کریں۔

  2. نیشنل ہائی وے سے آنے والی ٹریفک راشد منہاس، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، ناظم آباد 2 کے راستے استعمال کرے گی۔

جلوس شرکاء کیلئے مخصوص راستے:
i. ناظم آباد: لسبیلہ، البیلا، گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازار نمبر 3 سے نمائش
ii. لیاقت آباد: تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر سے نمائش
iii. سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش
iv. گلشن و جوہر: یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش

سبیل/نیاز گاڑیوں کے لیے:
نیاز و سبیل والی گاڑیوں کی انٹری صرف ٹاور/میمن مسجد سے ہوگی۔

اہم ہدایات:

جلوس روٹ پر بغیر اسٹیکر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

جلوس میں شامل ہونے والی گاڑیاں صرف شاہراہ قائدین سے داخل ہوں گی۔

کسی بھی گاڑی کو روٹ پر کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک نظام میں روانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام 1447ھ: 8، 9، 10 محرم کیلئے ٹریفک پلان جاری، ایم اے جناح روڈ مکمل بند، متبادل راستے مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!