ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، 4 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا سپلائرز گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں 4 منشیات فروش اور 2 گٹکا/ماوا سپلائرز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو 110 گرام چرس، 23 گرام آئس اور 8.5 کلو گٹکا/ماوا برآمد کرلیا گیا۔

سکھن پولیس کا ٹارگٹڈ چھاپہ، مضر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد، ملزمان فرار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو تھانہ بغدادی، کلاکوٹ، گارڈن اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت غلام رسول عرف غلابو عرف گلو، سید یاسر شاہ، محمد سمیر، علی نواز، عدنان احمد اور حاجی معیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام رسول عرف گلو پہلے بھی منشیات فروشی کے چار مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور جیل جا چکا ہے۔ تمام گرفتار افراد پیشہ ور مجرم ہیں اور ان کی گرفتاری مختلف خفیہ اطلاعات اور کامیاب ٹارگٹڈ کارروائیوں کے ذریعے عمل میں آئی۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس دیگر گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، 4 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا سپلائرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!