سکھن پولیس کا ٹارگٹڈ چھاپہ، مضر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد، ملزمان فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے رہڑی گوٹھ میں قائم ایک غیرقانونی کمپاؤنڈ پر ٹارگٹڈ چھاپہ مارا، جہاں مضر صحت گٹکا، ماوا اور چھالیہ تیار کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان، امن و امان یقینی بنانے کا عزم

کارروائی کے دوران پولیس نے 96 کلو چھالیہ (آٹھ بوریاں)، زعفرانی پتی کے 6 پیکٹ اور گٹکا و ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ مضر صحت اشیاء مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

برآمد شدہ تمام سامان کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان ملیر پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور اس غیرقانونی دھندے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

One thought on “سکھن پولیس کا ٹارگٹڈ چھاپہ، مضر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد، ملزمان فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!