کراچی، 02 جولائی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایات پر ایس بی سی اے ہیڈکوارٹر کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کی زیر صدارت "اسمارٹ کمپلینٹ ریڈریسل میکینزم (SCRM)” کے تحت قائم عوامی شکایات سیل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے افسران شریک ہوئے۔ کوئٹہ: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی کانفرنس اجلاس کے دوران ہر ڈائریکٹر نے اپنے شعبے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی مکمل تعمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر یا لاپروائی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شکایات پر بروقت عملدرآمد نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی اور پبلک سیل، ایڈورٹائزمنٹ و کمپلینٹ سیکشن کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے سراہا، جبکہ دیگر اضلاع کی مجموعی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پورٹل پر رجسٹرڈ ہر چھوٹی سے چھوٹی شکایت بھی اہم ہے اور اسے فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ فرحان قیصر نے کہا کہ شکایات نمٹانے کے عمل میں بددیانتی، کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، اور وقت مقررہ پر اس عمل کو مکمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے خود تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور صوبائی حکومت تعمیراتی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، جس کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کے توسط سے عوام سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی غیر قانونی یا غیر معیاری تعمیر، بلڈرز یا ڈویلپرز کی جانب سے کی جانے والی زیادتی یا دباؤ کی صورت میں فوری طور پر ایس بی سی اے کے پورٹل پر شکایات رجسٹر کریں، اور اگر افسران یا عملہ شکایات کے حل میں تاخیر یا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو براہ راست مطلع کریں، تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

ایس بی سی اے ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات سیل کی کارکردگی پر اہم اجلاس، ناقص کارکردگی پر افسران کو سخت وارننگ
One thought on “ایس بی سی اے ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات سیل کی کارکردگی پر اہم اجلاس، ناقص کارکردگی پر افسران کو سخت وارننگ”
-
پنگ بیک: جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، تربیتی تعاون اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت - Tashakur News