ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار 15.6 کلوگرام چرس برآمد

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار پولیس کارروائی میں اسلحہ نقدی و موبائل فونز برآمد

پولیس کے مطابق، ملزم کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ رات گئے بنارس سے منشیات سے بھرا بیگ لیکر آ رہا تھا۔ ملزم کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرتا تھا، اور یہ منشیات وہ عثمان نامی ایک بڑے منشیات ڈیلر سے حاصل کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کر کے پولیس سے بچنے کی کوشش کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ پولیس گروہ کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات اکھٹی کر رہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار 15.6 کلوگرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!