کورنگی میں فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکار عمیر شہید ڈی آئی جی ایسٹ کا نوٹس ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار عمیر شہید ہو گئے۔ شہید اہلکار کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی لنجار بھی پہنچے اور لاش پر گولیوں کے نشانات کا مشاہدہ کیا۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد 8 ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی نے موقع پر موجود پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ:

ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تمام شواہد فوری طور پر محفوظ کیے جائیں۔

تحقیقات میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر فرخ علی کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار عمیر کی فیملی سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی متوقع ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.42.05 PM

67 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکار عمیر شہید ڈی آئی جی ایسٹ کا نوٹس ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!