کراچی: چار روز بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، شہر کو پانی کی فراہمی معمول پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے چار روز بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی ہے، جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی کا عمل دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہو گیا ہے۔

سچل پولیس کی مؤثر کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ و لوٹا گیا سامان برآمد

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، بجلی کی بحالی کا کام منگل یکم جولائی کی صبح 7 بجے مکمل کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو مجموعی طور پر 36 کروڑ گیلن پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن جمعرات 26 جون کی رات 10 بجے پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔ اس بندش سے واٹر کارپوریشن کو شدید مشکلات اور شہر بھر میں پانی کی فراہمی متاثر رہی۔

اب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کی مکمل بحالی کے بعد واٹر سپلائی نظام کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: چار روز بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، شہر کو پانی کی فراہمی معمول پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!