ویسٹ پولیس کی کارروائی: غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ کی بڑی کھیپ برآمد، تین ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ) ویسٹ زون میں پولیس نے غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 16 میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام/دکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں، 40 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کراچی میں سپلائی کے لیے غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ اسمگل کرکے لائے تھے۔

کارروائی کے دوران گودام سے

  • 05 بوریاں (150 پیکٹس) انڈین "عاداب” گٹکا

  • اور 18 بوریاں جن میں 180 کلو گرام چھالیہ موجود تھی، برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عباس ولد خان، کاشف ولد صناب گل، اور عنایت ولد گل رحمٰن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کاشف پہلے بھی گٹکا فروشی کے مقدمے میں تھانہ پاکستان بازار سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے مقدمے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ گٹکا اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ویسٹ پولیس کی کارروائی: غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ کی بڑی کھیپ برآمد، تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!