اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 40.322 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 9 ڈاکو ہلاک، 848 سے زائد ملزمان گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت دیگر اہم مقامات پر کی گئیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تعلیمی اداروں میں کارروائی:
-
رنگ روڈ پشاور پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔
-
گرفتار ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں:
-
چکلالہ گیریژن راولپنڈی کے کوریئر آفس میں میرپور بھیجے جانے والے پارسل سے 18 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔
-
اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ سے گجرات بھیجے جانے والے پارسل سے 104 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔
-
فیصل آباد صدر بائی پاس روڈ کے قریب ایک ٹرک سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، تین ملزمان گرفتار۔
-
کراچی شاہ فیصل روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان سے 1200 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔
-
کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب چھپائی گئی 30 کلوگرام آئس بھی بازیاب کی گئی، جو اسمگلنگ کے لیے تیار کی گئی تھی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

