ایران سے اظہار یکجہتی، وحدت امت فاؤنڈیشن و اہلسنت رابطہ کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی : وحدت امت فاؤنڈیشن اور اہلسنت رابطہ کونسل (پاکستان) کے 8 رکنی وفد نے ممتاز روحانی و سماجی شخصیت صوفی سید مسرور ہاشمی خانی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل کراچی، جناب وحید اصغری سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف اظہار یکجہتی اور مسلم امہ کے ساتھ ہمدردی کے جذبے کے تحت کی گئی۔

سندھ میں بلڈرز کے مسائل اور مستحقین کے لیے 6000 گھروں کی فراہمی، سعید غنی کی زیر صدارت دو اہم اجلاس

وفد میں شامل علمائے کرام، مشائخ اور سماجی شخصیات نے ایران پر حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء، زخمیوں اور متاثرین کے لیے دعا بھی کی۔ علمائے کرام نے کہا کہ پاکستان کے علماء، عوام اور حکومت ہر سطح پر ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کی وحدت اور بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔ علما نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ شکست سے دوچار کرکے پوری مسلم امہ کے حوصلے بلند کیے ہیں اور یہ عمل فلسطین پر ہونے والے مظالم کا عملی جواب ہے۔

علما نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف دلیرانہ قیادت، سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وفد میں علامہ محمد خالد اشرفی مہروی، مولانا ولید رضا شہدی، نسیم احمد خان، مولانا سید ناصر، عبید قادری اور میڈیا کوآرڈینیٹر سید حمزہ ہاشمی شامل تھے۔

WhatsApp Image 2025 06 30 at 6.46.44 PM
62 / 100 SEO Score

One thought on “ایران سے اظہار یکجہتی، وحدت امت فاؤنڈیشن و اہلسنت رابطہ کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!