بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 3 افراد زخمی، گھروں کو نقصان

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور موسی خیل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز موسی خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم، “اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” ایپ کا اجرا

زلزلے کے فوراً بعد شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، اس زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے اور 7 گھروں کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نقصانات کا سروے جاری
پی ڈی ایم اے نے زلزلے کے بعد فوری طور پر نقصان کا سروے شروع کر دیا ہے اور مزید نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مزید افواہوں سے بچیں۔

One thought on “بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 3 افراد زخمی، گھروں کو نقصان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!