صدر ٹاؤن کونسل کا 4.38 ارب روپے کا فاضل بجٹ متفقہ طور پر منظور

کراچی (نمائندہ خصوصی) — صدر ٹاؤن کراچی کی کونسل نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 4 ارب 38 کروڑ 4 لاکھ 57 ہزار 544 روپے کا فاضل بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بجٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین ٹاؤن و کنوینیئر منصور احمد شیخ نے کی، جس میں تمام حکومتی و اپوزیشن اراکین نے بجٹ پر تفصیلی غور و خوض کے بعد بجٹ کی منظوری دی۔

شیرشاہ پراچہ چوک پر ٹھیلے پتھاروں کے خلاف پولیس کارروائی، 7 افراد گرفتار

اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمٰن موتی والا، میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، قائد ایوان شیر محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی، چیف اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی اور دیگر افسران موجود تھے۔

بجٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے منصور احمد شیخ نے بتایا کہ اخراجات کا کل تخمینہ 4 ارب 37 کروڑ 94 لاکھ 7 ہزار 350 روپے لگایا گیا ہے جبکہ 10 لاکھ 50 ہزار 194 روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹاؤن شہر کا کاروباری مرکز اور دل ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد مختلف امور کی انجام دہی کے لیے آتے ہیں۔ ٹاؤن انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مستقل عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بجٹ میں مختلف مدات میں مختص رقوم درج ذیل ہیں:

  • ملازمین کی تنخواہیں: 2 ارب 18 کروڑ 77 لاکھ روپے

  • ترقیاتی کاموں کی مد میں: 1 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے

  • مصارفِ سائر (Contingencies): 373 کروڑ 18 لاکھ روپے

  • مرمت و دیکھ بھال: 49 کروڑ 28 لاکھ روپے

  • ماحولیاتی آلودگی و ناگہانی آفات: 80 لاکھ روپے

مزید بتایا گیا کہ صدر ٹاؤن کے اپنے ذرائع آمدن سے 11 ارب 35 کروڑ 38 لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ حکومت سندھ سے OZT شیئر کی مد میں 2 ارب 28 کروڑ روپے سالانہ ملنے کی توقع ہے۔

منصور احمد شیخ نے کہا کہ سڑکوں، گلیوں، پارکس، اسٹریٹ لائٹس، پانی و سیوریج نظام، اسکولز، ڈسپینسریز اور میٹرنٹی ہومز کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیے گئے تھے، ان کے مثبت نتائج عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نے تمام اراکین خصوصاً حزب اختلاف، خواتین و اقلیتی اراکین اور محکمہ فنانس کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور بجٹ کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!