ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزمان 10 گھنٹوں میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو محض 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے سیکٹر 14، قائداعظم فیملی پارک میں فائرنگ کرکے شہری طلحہ عرف طحہٰ کو زخمی کر دیا تھا۔

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا افسران سے خطاب

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 366/2025، دفعہ 324/34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ پاکستان بازار میں درج کیا گیا۔

واقعے کے بعد ایس ایچ او پاکستان بازار کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ذاتی رنجش اور لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر انہوں نے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت آصف ملک ولد محمد اسلم ملک اور حمزہ ولد محمد کمال کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ ترجمان کے مطابق پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزمان 10 گھنٹوں میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!