شکارپور: محرم الحرام سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کا فیصلہ، ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس

شکارپور (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج ڈی آئی نے شرکت کی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس: بلاول بھٹو کی بجٹ حمایت کی ہدایت، پیپلزپارٹی کی تجاویز پر اہم ترامیم منظور

اجلاس میں ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں، مساجد اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوس اور مجالس کے شرکاء کی داخلے سے قبل جامع تلاشی اور چیکنگ لازمی ہوگی، جبکہ جلوس کے راستوں میں گلیوں کو قناطیں لگا کر دونوں طرف سے بند کیا جائے گا۔ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال، وال چاکنگ اور اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی شکارپور نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے ذریعے چیکنگ کے سلسلے کو مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے واضح کیا کہ محرم کے دوران کسی بھی قسم کی قانون شکنی پر فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.42.35 PM WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.42.36 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.42.36 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.42.36 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 26 at 8.42.37 PM

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!