پارلیمانی پارٹی اجلاس: بلاول بھٹو کی بجٹ حمایت کی ہدایت، پیپلزپارٹی کی تجاویز پر اہم ترامیم منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کمیٹی روم نمبر 5 میں منعقد ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بار رات کی فائر ایمرجنسی مشق، بروقت ریسکیو اور مربوط ردعمل کا عملی مظاہرہ

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اراکین پارلیمان کو وفاقی بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی۔ اراکین اسمبلی نے چیئرمین کو بجٹ پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا جبکہ انہیں بجٹ میں شامل ہونے والی ترامیم پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مطالبے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ سولر پینلز پر ٹیکس میں تقریباً 50 فیصد کمی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں، ایف بی آر سے متعلق مجوزہ سخت ترامیم واپس لے لی گئیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کی سفارشات پر وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنرز کے لیے 7 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا۔

حکومت نے سندھ کی جامعات کے لیے مختص بجٹ بھی پیپلزپارٹی کے مطالبے پر بحال کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کامیاب حکمت عملی پر اراکین کو خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بجٹ اجلاسوں میں بھی اسی اتحاد اور عزم کے ساتھ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

58 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پارلیمانی پارٹی اجلاس: بلاول بھٹو کی بجٹ حمایت کی ہدایت، پیپلزپارٹی کی تجاویز پر اہم ترامیم منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!