کراچی (تشکر نیوز) — نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی اور پاکستان رینجرز (سندھ) کی مشترکہ کارروائی میں کراچی سے چلنے والا ایک بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے وقار الدین سید (PSP) ستارہ امتیاز کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔
کراچی: عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، مقدمہ درج
خفیہ اطلاع پر بُکس علی گوٹھ اور اسکاوٹ کالونی میں چھاپے مارے گئے، جہاں سے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات، جعلی دستاویزات، کویتی پولیس کی جعلی وردی اور وزارت داخلہ کویت کی جعلی مہریں برآمد ہوئیں۔
کارروائی کے دوران عبدالغفار ولد رمضان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس کے متعدد ساتھی قانون کی گرفت میں آ گئے۔ ملزمان خلیجی ممالک کے شہریوں کو موبائل قرضوں، جعلی لاٹری اور دھمکی آمیز بین الاقوامی کالز کے ذریعے لوٹ رہے تھے اور IBFT، ویسٹرن یونین کے ذریعے رقوم وصول کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف دو مقدمات (FIR No. 66/2025 اور 67/2025) PECA اور PPC کی متعدد دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، جن میں فراڈ، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کی دفعات شامل ہیں۔

