کراچی (تشکر نیوز) — کراچی کے علاقے صدر داؤد پوتا روڈ اور جہانگیر پارک کے قریب غیرقانونی تجاوزات کے خلاف پولیس اور ٹی ایم سی صدر کی مشترکہ کارروائی کے دوران شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل شورائے نگہبان نے پارلیمنٹ کے بل کی منظوری دے دی
آپریشن کے دوران ٹھیلے اور پٹھارے ہٹانے پر تجاوزات مافیا نے پولیس اور ٹی ایم سی کی ٹیم پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پتھراؤ کے دوران راہگیروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
صورتحال بگڑنے پر پورے ضلع ساؤتھ کی پولیس نفری طلب کر لی گئی، جبکہ پولیس کے ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور علاقے کو کلیئر کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔