کراچی (تشکر نیوز) — تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں عزاداری کے جلوس اور مجالس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ ایس ایچ او ملیر سٹی خود موقع پر موجود رہے اور سیکیورٹی پلان کی نگرانی کی۔
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل شورائے نگہبان نے پارلیمنٹ کے بل کی منظوری دے دی
پولیس اہلکار جلوس کے ساتھ ساتھ تعینات رہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا مؤثر نظام قائم کیا گیا۔ جلوس میں شریک افراد کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے جانچ پڑتال کے بعد آگے جانے دیا گیا۔
حساس مقامات پر پولیس نفری، لیڈی پولیس، انٹیلیجنس اسٹاف اور افسران تعینات رہے اور گشت و نگرانی جلوس کے اختتام تک جاری رہی۔ ایس ایچ او کی جانب سے تمام اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مکمل ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔