ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی تعریف، جنگ بندی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا

دی ہیگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت قرار دیا ہے۔ نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا۔

کراچی میں بڑی کارروائی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 ایجنٹ گرفتار، حساس تنصیبات کی تصاویر فراہم کرنے کا انکشاف

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان جوہری تصادم کا خدشہ تھا، لیکن میں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کو فون کر کے انہیں تجارت پر توجہ دینے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا: "میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف الفاظ میں کہا کہ اگر جنگ جاری رکھی تو ہم تجارتی معاہدے بند کر دیں گے۔”

امریکی صدر نے کہا کہ اس صورتحال میں سب سے اہم پاکستان اور بھارت کا کردار تھا کیونکہ دونوں کے پاس پہلے سے جوہری ہتھیار موجود ہیں، جیسا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے ساتھ ہم بات چیت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں کا اختتام تجارتی معاملات پر فون کالز کے ذریعے کیا اور دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ لڑائی کی صورت میں امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور گزشتہ ہفتے وہ میرے دفتر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم منیر سے ملاقات کا مقصد بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر ان کا شکریہ ادا کرنا تھا، اور اس موقع پر ایران سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نریندر مودی ان کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے مودی کو بھی سمجھایا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو تجارتی معاہدے ختم ہو جائیں گے، جس پر مودی نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی تعریف، جنگ بندی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!