کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں جاری ٹریفک قوانین کی سخت مہم کے تحت 10 جون 2025 سے اب تک 11,087 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیاں مختلف خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئیں جن میں بغیر نمبر پلیٹ یا غیر معیاری و فینسی نمبر پلیٹ کا استعمال، گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونا، ڈرائیور کا بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانا اور موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ استعمال نہ کرنا شامل ہیں۔

ضلع وسطی میں انسانی حقوق، چائلڈ پروٹیکشن اور انسداد اسمگلنگ پر اہم اجلاس

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی کی مؤثر رجسٹریشن محکمہ ایکسائز سے کروائیں، سرکاری معیار کی نمبر پلیٹس استعمال کریں، ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور موٹر سائیکل پر سوار ایک یا دو افراد لازمی ہیلمٹ پہنیں۔

ترجمان کے مطابق یہ سخت اقدامات آنے والے دنوں میں متعارف ہونے والے جدید خودکار e-ٹکٹنگ سسٹم اور نظرثانی شدہ جرمانوں کے نفاذ کا پیش خیمہ ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ جرمانوں اور حادثات سے بچا جا سکے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!