اجمیر نگری پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سروس روڈ نزد 4-جے بس اسٹاپ کے قریب بین الصوبائی ڈکیت گروہ ’’ظالم چانڈیو گینگ‘‘ کے ساتھ مقابلے کے بعد چار انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
چین کے شہر چھنگڈاؤ میں ایس سی او وزرائے دفاع کا اہم اجلاس آج سے شروع پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کی شرکت
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ دو کو بغیر کسی زخمی ہونے کے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول (ایک 30 بور، ایک 9 ایم ایم)، لوڈ میگزین، چار چھینے گئے موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں (ہنڈا 125 اور سپر اسٹار) برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مور حسین عرف زخمی چانڈیو ولد محرم حسین (زخمی)، انتھونی عرف کالو ولد جون مسیح (زخمی)، فرحان عرف چٹہ ولد غلام محی الدین اور علی شان ولد محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ CPLC کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے جبکہ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

