وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ایک منظم منصوبہ بنایا گیا تھا تاکہ صوبائی بجٹ منظور نہ ہو اور صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر ہماری حکومت کو گرایا جا سکے۔ تاہم تمام سازشیں ناکام بناتے ہوئے خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور کروا لیا گیا۔
Wednesday, 25th June 2025
وزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کا مالی سال 2025-2024 کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا گیا تھا، جو 23 جون کو صوبائی اسمبلی سے منظوری حاصل کر چکا ہے۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ اگر بجٹ تجاویز پر عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، تاہم ملاقات نہ ہونے کے باوجود بجٹ پیر کی شب منظور کر لیا گیا۔
