کیماڑی: اتحاد ٹاؤن میں فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع کیماڑی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے گلشن غازی میں ایک مکان پر قائم فحاشی کے اڈے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 مرد ملزمان اور 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

محرم الحرام سیکیورٹی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، مرکزی محرم آپریشن روم قائم

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمیر، غیرت خان، نزر محمد، عابد اور ملزمہ عزیزہ بی بی زوجہ فتح محمد، فائزہ زوجہ اصغر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فحاشی کا اڈہ عزیزہ بی بی چلا رہی تھی۔

کارروائی ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!