کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارکوٹکس پیڈلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب "کوڈو گینگ” کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسلام خان عرف ملا اور ریاض اللہ عرف کوڈو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ: بھارتی اوراگان طیارے کی انٹرسیپشن کو 60 برس مکمل
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی مین روڈ سیکٹر 5-B/3 نزد پیلا اسکول کے قریب عمل میں لائی گئی، جہاں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 150 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کر لی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 325/25 بجرم دفعہ 9 (2C) درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اس سے قبل بھی آٹھ سے زائد بار منشیات کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔