پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ: بھارتی اوراگان طیارے کی انٹرسیپشن کو 60 برس مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک شاندار اور یادگار کارنامہ آج 60 برس مکمل کر چکا ہے، جب 24 جون 1965 کو پاک فضائیہ کے ایف 104 اسٹار فائٹر طیارے نے بھارتی فضائیہ کے فرانسیسی ساختہ اوراگان طیارے کو پاکستانی حدود میں انٹرسیپٹ کیا اور اسے سرنڈر کر کے بدین کے قریب جنگ شاہی گاؤں کے پاس کھلے میدان میں لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔

ٹیکسلا کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، ویڈیو وائرل

بھارتی اوراگان طیارہ، جس کا ٹیل نمبر آئی سی 698 تھا، پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک جاسوسی مشن پر مامور تھا۔ طیارہ بھارت کے جام نگر ایئر اسٹیشن سے پرواز کر کے آیا تھا اور اسے فلائٹ لیفٹیننٹ رانا لال چند سیکا اڑا رہے تھے۔ اس طیارے کا تعلق بھارتی فضائیہ کے نمبر 51 آکزلری اسکواڈرن سے تھا۔

پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ نے نہ صرف دشمن طیارے کو پاکستانی حدود میں اتارا بلکہ عالمی قوانین کے تحت بھارتی پائلٹ کو حراست میں لیا۔ حکومت پاکستان نے دشمن کی اشتعال انگیزی کے باوجود امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 اگست 1965 کو یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا۔

بعدازاں بھارت نے اپنے پائلٹ کو 19 اکتوبر 1965 کو برطرف کر دیا۔ پاک فضائیہ کا یہ تاریخی کارنامہ آج بھی ملکی دفاع کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی بہترین مثال ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ: بھارتی اوراگان طیارے کی انٹرسیپشن کو 60 برس مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!