پاکستان آرمی کا مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ، 3153 مریضوں کا مفت علاج اور ٹیسٹس

مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری کی تحصیل ہیلتھ کوارٹر اولڈ ہالا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج اور تحصیل ہیلتھ کوارٹرز کے ماہر ڈاکٹروں نے مشترکہ طور پر مقامی مریضوں کا معائنہ کیا اور علاج فراہم کیا۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے، جلد 700 صحافیوں کو پلاٹس دیے جائیں گے: سعید غنی

کیمپ میں میڈیکل، گائنی، بچوں اور دیگر شعبوں کے ماہرین موجود تھے۔ مریضوں کو ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی و سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگر اور الٹرا ساؤنڈ سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت دی گئی۔

مریضوں کو مفت ادویات، وٹامن سپلیمنٹس اور طبی ہدایات فراہم کی گئیں جبکہ متعدد مریضوں کو ویکسینیشن کی گئی اور حفظان صحت و ابتدائی طبی امداد کی کٹس دی گئیں۔

فری کیمپ میں 1127 مرد، 1486 خواتین اور 540 بچوں سمیت مجموعی طور پر 3153 مریضوں نے مفت علاج کی سہولت حاصل کی۔ پاک فوج کی جانب سے بچوں میں گڈی پیک بھی تقسیم کیے گئے۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا اور مفت علاج اور ٹیسٹس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان آرمی کا مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ، 3153 مریضوں کا مفت علاج اور ٹیسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!