کراچی: ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق تھانہ عزیز آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کیماڑی پولیس کی 3 کامیاب کارروائیاں: شراب، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ملزم محمد عدنان ولد محمد جاوید کو نعمت کالونی بلاک 8 عزیز آباد سے گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے 51 مضر صحت گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔
ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ الزام نمبر 339/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس ایس پی ضلع سینٹرل کا کہنا ہے کہ گٹکا ماوا فروشی جیسے مضر صحت کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
