کیماڑی پولیس کی 3 کامیاب کارروائیاں: شراب، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر تھانہ سائیٹ اے پولیس نے تین مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے شراب نوشی، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

سچل میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار

پہلی کارروائی:
شراب فروشی میں ملوث ملزم دولت خان ولد محمد امین کو باوانی چالی سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 4 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور اس پر 2022 اور 2023 میں تھانہ سائٹ اے میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری کارروائی:
منشیات فروشی میں ملوث لسٹیڈ نارکوٹکس C کیٹیگری کا ملزم عزیز الرحمن ولد محمد قمر کو D-1 بس اسٹاپ سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 110 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تیسری کارروائی:
موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان، فرحان ولد شاہد حسین اور محسن ولد غلام عباس کو نورس چورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے میزان بینک عقب بنوریہ ہوٹل کی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری کی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ سائٹ بی میں درج ہے۔

تمام کارروائیاں ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او سائیٹ اے انسپکٹر عمران آفریدی اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی 3 کامیاب کارروائیاں: شراب، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!