کراچی: ایس ایس پی ضلع ساؤتھ مہظور علی کی ہدایات پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کو ڈیفنس فیز 2 سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دو پستول اور چھ زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان ولد نثار اور کاشف ولد ظفر علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
