ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ضلع وسطی کا المحسن امام بارگاہ کا دورہ، عزاداران کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کی ہدایت

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی زیشان صدیقی اور ایس ایس پی سینٹرل نے گلبرگ میں واقع المحسن امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ احمد مرتضیٰ، توقیر احمد، ٹاؤن انتظامیہ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

پیوٹن کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت روس کی مدد کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر زیشان صدیقی نے موقع پر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام فوری طور پر شروع کیے جائیں، اسٹریٹ لائٹس کو درست حالت میں لایا جائے اور ٹریفک و پارکنگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی ضلع وسطی نے کہا کہ عزاداری کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دفتر کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو مزید بہتری کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عزاداران کی سیکیورٹی اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

WhatsApp Image 2025 06 23 at 5.45.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 23 at 5.45.25 PM WhatsApp Image 2025 06 23 at 5.45.25 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 23 at 5.45.26 PM

One thought on “ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ضلع وسطی کا المحسن امام بارگاہ کا دورہ، عزاداران کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!