ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے ایما پر مجرمانہ حملہ کیا۔ کرنل ذوالفقاری نے اس اقدام کو ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔
ریال میڈرڈ کی شاندار جیت پچوکا کو 1-3 سے زیر کر کے کلب ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے کی جانب پیش قدمی
ترجمان نے کہا کہ اس امریکی جارحیت کے بعد ایران کے لیے جائز اور متنوع اہداف کے دائرے کو مزید وسعت مل گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا سخت آپریشنز اور شدید نتائج کے لیے تیار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ دشمن کے مقابلے کے لیے جو ممکن ہو تیاری کی جائے تاکہ دشمن کو خوفزدہ کیا جا سکے۔
کرنل ذوالفقاری نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں شامل ہو چکا ہے اور اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔ ان کے بقول، امریکی اقدام نے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار کر دی ہے اور اس کے نتائج امریکا کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین کے جوابی آپریشنز دشمن کے لیے حیران کن ثابت ہوں گے اور ٹرمپ کی شروع کی گئی جنگ کا خاتمہ ایران کرے گا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خاتم الانبیا یونٹ ایرانی مسلح افواج کا ایک خصوصی یونٹ ہے جو براہِ راست جنرل اسٹاف کے ماتحت ہے اور پاسدارانِ انقلاب سے الگ کام کرتا ہے۔
